: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : جسکو یہ بات پسند ہو کہ اس کی امر دراز ہو اور اس کا رزق بڑھا دیا جائے تو اسکو چاہیے کہ ماں ،باپ اور رشتہ داروں سے اچھا سلوک کرے
حیدر آ باد 13 مارچ ( پر یس نو ٹ ) حکومت تلنگانہ نے سال 2014 - 15 کیلئے پوسٹ میٹرک اسکالرشپس ( فریش و رینیول ) کو جاری رکھنے کا فیصلہ کیا ہے ۔ ان اسکالرشپس کیلئے آن لائین رجسٹریشن ہوچکا ہے ۔ تمام اہل اقلیتی امیدوار اپنی درخواستیں آن لائین www.telanganaepass.cgg.gov.in پر رجسٹر کرواسکتے ہیں۔ تمام اہل امیدواروں کو
چاہئے کہ وہ اپنے ساتھ انکم سرٹیفیکٹ کاسٹ سرٹیفیکٹ ( جہاں کہیں ضروری ہو ) آدھار کارڈ سیونگ بینک اکاؤنٹ ( جو طالب علم کے نام پر ہو ) اور دوسرے درکار دستاویزات رجسٹریشن کے وقت اپنے ساتھ رکھیں۔ اس کے علاوہ چونکہ یہ اسکالرشپ مقامی طلبا کو ہی دی جانی ہیں اس لئے طلبا کو چاہئے کہ وہ موجودہ کورس کے کوالیفائنگ سال تک گذشتہ جملہ سات سال کے تعلیمی اسنادات بھی پیش کریں۔